پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کیلئے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ہر حربہ استعمال کیا گیا، اسحاق ڈار

لندن (نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور اداروں کو بدنام کرنے کیلئے ایک سیاسی جماعت کی طرف سے ہر حربہ استعمال کیا گیا، پتا نہیں ہم کب سیاسی طور پربالغ ہوں گے، اپریل 2022 کے بعد سے ایک سیاسی جماعت پاکستان پر حملہ آور ہے،گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی،اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے زیراہتمام لندن میں منعقدہ تقریب سے اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل صرف جمہوریت میں ہے۔
میں نے ہمیشہ کہا کہ آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو پاکستان دیوالیہ نہیں کرے گا۔سابق حکومت نے فتنہ الخوارج کیلئے سرحدیں کھولیں۔ دہشتگردی کودوبارہ جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔

گزشتہ حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری طریقے سے گھربھیجا۔مجھ پر ٹیکس ریٹرن نہ کرنے کا بھونڈا الزام لگایا گیا تھا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بروقت انصاف نہ ملنے کے سبب مجھے برطانیہ میں قیام کرنا پڑا۔

گزشتہ ڈھائی سال سے پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ میں نشستیں ملنی چاہئیں۔، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ متفقہ طور پر میثاق جمہوریت کیا۔ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو میثاق جمہوریت کیلئے دعوت دی۔
ہم نے ہمیشہ ملک کے مفاد میں تمام جماعتوں سے مذاکرات کی بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے پی آئی اے کو یورپ میں بند کردیا۔ قومی ائیر لائن جلد بحال ہوگی۔ پوری کوشش کررہے ہیں اور اسلام آباد ائیرپورٹ کو آوٹ سورس کررہے ہیں۔حکومت کو عام آدمی کی تکالیف کا اندازہ ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر