مغربی کنارہ، طوباس میں اسرائیلی حملہ، گاڑی میں سوار 5فلسطینی شہید

یروشلم (نیشنل ٹائمز) فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں طوباس میں ایک گاڑی کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پانچ فلسطینی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کی ہے، اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف خطرہ بننے والے مسلح افراد پر تین فضائی حملے کیے ہیں،عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے طوباس میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا جہاں بعد ازاں دھماکے سنے گئے،اس سے قبل 28اگست کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں جنین، طوباس اور طولکرم میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا،رام اللہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ان تک 40فلسطینیوں کو شہید جا چکا ہے جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 140سے زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر