اختر مینگل کو منانے کیلیے حکومت و اپوزیشن کا مشترکہ وفد بھیجنے کا تجویز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ وفد بناکر مستعفی رکن اسمبلی اختر مینگل کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان سے منتخب ایم این اے اختر مینگل کے استعفی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسپیکر کے چیمبر ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ وفد ناراض اختر مینگل کے پاس جائے گا اور انہیں منا کر ایوان میں واپس لائے گا۔اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں ہوئی ملاقات میں اپوزیشن وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور عامر ڈوگر شریک تھے جب کہ حکومت کی جانب سے رانا ثنا اللہ اور خالد مگسی بھی ملاقات میں موجود رہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے متعلق بھی مشاورت ہوئی، مشترکہ اجلاس سے متعلق فریقین کے درمیان گفتگو ہوئی، بلوچستان کی صورتحال پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔سردار اختر مینگل کے استعفے پر اپوزیشن اور حکومتی وفد میں مشاورت ہوئی، حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ وفد اختر مینگل کے پاس بھیجنے کی تجویز دی جو کہ اپوزیشن کی جانب سے دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ تجویز منظور ہونے کی صورت میں مشترکہ وفد بھیج کر اختر مینگل کو منا کر ایوان میں لایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر