فیض حمید کی تحقیقات چل رہی ہیں بہت ساری چیزیں سامنے آجائیں گی، سینیٹر افنان اللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کی تحقیقات چل رہی ہیں بہت ساری چیزیں سامنے آجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی فوٹیجز موجود ہیں اس پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا۔ فیض حمید کی تحقیقات چل رہی ہیں بہت ساری چیزیں سامنے آجائیں گی۔
پی ٹی آئی نے ہم سے بات نہیں کرنی تو نہ کرے لیکن سیاستدان مذاکرات یا بات چیت کے دروازے کبھی بند کرتے ہیں۔پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخترمینگل کو بات کرنے کی دعوت دی تو انہوں نے بات بھی کی، اخترمینگل کو بات کرنے کیلئے مائیک دیا تھا تو حامد حسین نے کورم پوائنٹ آؤٹ کردیا گیا، جب کورم پوائنٹ آؤٹ ہوجائے تو پھر بات نہیں کی جاسکتی اور اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

نوازشریف اور فضل الرحمان کے درمیان تین دہائیوں سے تعلقات ہیں، مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے۔پارلیمان فیصلے کرنے کیلئے بااختیار ہے۔بلال کیانی نے کہا کہ اپوزیشن بنچوں سے کچھ اراکین نے بلوچستان مسائل پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کے ساتھ ہمارا پی ڈی ایم حکومت میں بھی تعلق تھا اور بعد میں پی ڈی ایک حکومت میں بھی سلسلہ چلتا رہا ہے۔
سردار اخترمینگل سے ڈائیلاگ چلتا رہے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زین قریشی نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو پتا ہی نہیں کہ فیصلے کہاں پر ہورہے ہیں، ن لیگ میں فیصلے کوئی کررہا ہے اور حکومت کسی اور کو دے دی گئی ،ہم نے دو مطالبے کئے ہیں پہلا 8 فروری کے الیکشن پر جوڈیشل کمیشن بنا دیں۔ ہمارا دوسرا مطالبہ کہ 9مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کروا لیں، ہم تو ایک ہی مطالبہ کرتے ہیں کہ شواہد سامنے لائیں اور سزا دیں۔
حکومت کے فعل وفعل میں تضاد نہیں، وزیراعظم مذاکرات کی بات کرتے ہیں لیکن عمل مختلف ہے، کسی بھی مذاکرات کیلئے پہلے ٹی اوآرز طے کئے جاتے ہیں ۔ نہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کو مینڈیٹ دیا ہے جو بھی تجویز لائیں گے اس پر مشاور ت ہوگی۔ کہا جاتا ہے 9 مئی واقعات کی فوٹیجز موجود ہے اگر موجود ہیں تو عدالتوں میں سامنے لائیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر