سپیکر قومی اسمبلی نے اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل گروپ)کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی،سیکریٹری اسمبلی نے آج اختر مینگل کا استعفیٰ اسپیکر کو پٹ اَپ کیا تھا،سپیکر آفس کے مطابق حکومت نے سپیکر سے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس پر سپیکر نے اپنے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے اس پر مزیدکارروائی سے روک دیا ہے۔
حکومت نے اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں ان سے مذاکرات کیلئے وفاقی وزیر رانا ثناللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ وفد میں طارق فضل چوہدری، خالد مگسی، اعجاز جکھرانی شامل تھے۔

حکومتی وفد نے سربراہ بی این پی سے ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ کا کہناتھا کہ اختر مینگل نے آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے ہمیشہ بلوچستان کی محرومیوں کی بات کی اور بلوچستان کے لوگوں کے مقدمے کو بڑی جرات اور بہادری کے ساتھ لڑا ہے وہ اپنی جدوجہد کو اسی دائرہ میں جاری رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ان کے قدردان ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔ کل استعفیٰ والی بات پر ان سے درخواست کی ہے اور ہم نے ہم نے سردار اختر مینگل کے سامنے نظرثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔
قبل ازیں تحریک انصاف کے وفد نے بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل سے ملاقات کی۔اپوزیشن کے وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب حامد رضا، اخونزادہ حسین یوسفزئی، عامر ڈوگر اور روف حسن شامل تھے۔ملاقات کے دوران اپوزیشن رہنماوں نے اخترمینگل کو اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے آئینی جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیا اور کہاکہ استعفیٰ واپس لے کر پارلیمنٹ میں مشترکہ جدوجہدکریں۔
رہنماءپی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 5 بجے ہمارے الائنس کی میٹنگ ہے جس میں اختر مینگل شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اختر مینگل سے درخواست کی ہے کہ آپ اپنا فیصلہ واپس لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس پر سوچوں گا اور مشورہ کروں گا۔ اس میٹنگ میں وہ اپنا فیصلہ دیں گے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ بلوچستان پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے۔جس پر اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات سنگین نوعیت کے ہیں۔ واپسی کا فیصلہ مشکل ہے۔ اب بات چیت کا وقت گزر چکا ہے۔کوئی بھی بلوچستان کے اصل مسائل کو سمجھنا ہی نہیں چاہتا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر