حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا نجی ٹی وی نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے. اجلاس میں قانون سازی کے لیے متعدد بلز پیش ہوں گے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے حکومتی بنچوں پر ممبران کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے منظور نہیں ہو سکے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری ہو گا۔

یاد رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلانے پر غور شروع کر دیا تھا یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل کو موخر کر دیا تھا. قومی اسمبلی اجلاس کے سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل پیش کیا گیا، بل حکومتی رکن بیرسٹر دانیال چوہدری نے پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ آج ہماری آبادی 25 کروڑ سے زائد ہے، سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ترمیمی بل کا مقصد فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے بعد ازاں تحریک انصاف نے بیرسٹر دانیال کے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی منظوری سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ پڑے گا ‘تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرعلی کی جانب سے کیسوں کی جلد سماعت کے لیے اعلی اور ماتحت عدلیہ کے ججوں کی چھٹیاں کم کرنے کی تجویزپیش کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر