سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے طلبی پر الیکشن کمیشن کا معلومات دینے انکار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے طلبی پر کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مانگی گئی معلومات دینے کا پابند نہیں ہے‘سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری پارلیمانی امورکو خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، جو کسی وزارت کے ماتحت نہیں اور نہ ہی الیکشن کمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند ہے.

پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو بریفنگ دینے کے معاملے میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری پارلیمانی امور کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن وزارتوں اور محکموں کی طرح وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی نمائندگی نہیں کرتا. خط میں کہا کہ وزارت پارلیمانی امور الیکشن کمیشن کے لیے کمیونیکیشن کا ذریعہ ہے، الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں.
سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں، الیکشن کمیشن کے اخراجات چارج اخراجات میں آتے ہیں. خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے بجٹ پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہوتی کمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند نہیں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن الیکشن قوانین اور آئینی معاملات پر قانون سازی کے لیے معاونت کرسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر