آرمی چیف کی کاوش اور ایس آئی ایف سی کے ویژن کے تحت ستمبر میں بڑی خوشخبری متوقع ہے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی کاوش اور ایس آئی ایف سی کے ویژن کے تحت ستمبر میں بڑی خوشخبری متوقع ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فوج کے ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈرز، آئین قانون کی کرسیوں پر بیٹھنے والے ایسا پہلے ہی کر لیتے تو پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے کئی سال بعد ایک مثبت اور اچھی خبر ہے، اب بھی موقع ہے آج بھی یہ سب احساس کر لیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف کے حالیہ دنوں میں اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے ملک پاکستان کو اب ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، کاش ہمارے جمہوری سیاسی لیڈرز اور آئینی و قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے پہلے کچھ کر لیتے تو آج پاکستان کہاں سے کہاں ترقی میں پہنچ چکا ہوتا، یہ سب آج ہی احساس کرلیں۔

فیصل واوڈا یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ میں نے کئی مہینے پہلے بتا دیا تھا جو خاص ہے وہ پاکستان کی تباہی کی بڑی وجہ ہے، چاہے جمہوری ہو، اسٹیبلشمنٹ کا یا آئین قانون کا نقصان ہو، یہ تو ہونا ہی تھا، یہ بہت زبردست فیصلہ ہوا ہے، جو جو لوگ اس پشت پناہی میں تھے سمیت اس خاص فیض حمید کے جو پی ٹی آئی کو انتہاکی تباہی تک لے کر گئے ہیں، ان کے ساتھ مل کر ساری گیم کرتے رہے ہیں، جتنے بھی لوگ پشت پناہی میں ملوث ہیں ، یہ ابھی شروعات ہے، بڑے بڑے بت اور طرم خانوں نے گرنا ہے، جو آئین قانون کے ٹھیکیدار ہیں ان سب کی باری آنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج نے بڑا زبردست کام کیا، فوج نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر کی شکل میں بڑی ایماندار قیادت ہے جنہوں نے انصاف کے معاملے میں اپنے پرائے میں کوئی فرق نہیں رکھا، آئندہ دنوں اس میں ارشد شریف قتل کی چیزیں کھلتی نظر آئیں گی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر