لال مسجد کے سابق خطیب کی اہلیہ سمیت 40 طالبات کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب کی اہلیہ سمیت 40 طالبات اور دیگر افراد کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11- ایکس کے ساتھ پی پی سی کی دفعہ 148، 149، 353، 186، 341، 440، 188، 506 (ii) اور 427 کے تحت لوہی بھیر تھانے میں درج کیا گیا ہے.

پولیس نے بتایا کہ جامعہ حفصہ کی طالبات ام حسن کی قیادت میں مسلح افراد کے ساتھ بحریہ ٹاؤن فیز 4 پہنچیں اور چورنگی سے سڑک بلاک کر دی پولیس نے کہا کہ وہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے احتجاجی گروپ نے الزام لگایا کہ دارالحکومت کی پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے آس پاس کے علاقوں میں غیر اخلاقی سرگرمیاں ہو رہی ہیں.
انہوں نے تجارتی مراکز اور دکانوں کو زبردستی بند کرواتے ہوئے تاجروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور مظاہرین کو سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے نفاذ کے بارے میں مطلع کیا جس کے تحت احتجاج سمیت ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کے باوجود طالبات اور ان کے ساتھ آنے والے افراد نے مزاحمت کی اور پولیس پر لاٹھیوں سے حملہ کیا، ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا پولیس نے کہا کہ انہوں نے ڈنڈے لہرائے اور وہاں واقع کاروباری مراکز کو زبردستی بند کروا دیا.
اس سے قبل ام حسن نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن میں 2008 یا 2009 سے کام کرنے والا دینی مدرسہ جامعہ حفصہ فحاشی اور عریانی میں گھرا ہوا ہے اور مقامی حکام پر آنکھیں بند کرنے کا الزام لگایا انہوں نے کہا کہ غروب آفتاب کے بعد خاندان یہاں نہیں آسکتے، انتظامیہ بے بس ہے کیونکہ پولیس نے کارروائی کرنے میں مدد نہیں کی انہوں نے الزام لگایا کہ وہ پولیس اور انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں. ام حسن نے وزیر داخلہ، آئی جی پی، ڈی آئی جی اور ڈی سی سے کہا کہ وہ ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں، بصورت دیگر وہ کارروائی کریں گی انہوں نے کہا کہ جب میری بیٹیوں کی بات آئے گی تو میں اسے برداشت نہیں کروں گی.



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر