ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور بالائی/جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور،کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، کرم، ہنگو،کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی،کوہلو، سبی، کوئٹہ، چمن، پشین، زیارت، قلات، خضدار اور آواران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، گھوٹکی، شکار پور، کشمور، دادو، کراچی، ٹھٹہ، تھر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خاص اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر