مشعال یوسفزئی کو کور کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا

پشاور (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مشعال یوسفزئی کو کورکمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر کا قلمدان واپس لینے کے چند روز بعد ہی مشعال یوسفزئی کو پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ان پراعتماد کرکے بشریٰ بی بی کا فوکل پرسن بنایا تھا، وہ ان کے کہنے پر چپ ہیں۔مشعال یوسفزئی نے خود پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نہ تین میں ہیں نا تیرا میں لہٰذا انہیں جواب دینا ضروروی نہیں سمجھتی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مشیربرائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ مشعال سے قلمدان پارٹی میں بیشتر عہدے داروں کے نالاں ہونے پر واپس لیا گیا۔

دوسری جانب باکستان تحریک انصاف نے اپنے گرفتار رہنما اویس یونس کی جگہ حافظ ذیشان رشید کو پی ٹی آئی لاہور کا قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔حافظ ذیشان رشید کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، صدر سینٹرل پنجاب اعجاز حسین منہاس نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، موجودہ حالات میں ذیشان رشید کو قائم مقام جنرل سیکرٹری لاہور مقرر کیا گیا ہے۔

یادرہے اویس یونس سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف لاہور کو جوہر ٹاؤن میں ریلی نکالنے کے جرم میں لاہور پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، ابھی تک اُن کی شناختی پریڈ نہیں ہو سکی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر