لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعمر ایوب نے کہا ہے کہ غلط کام کی معافی مانگی جاتی ہے لیکن ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا، ہم لوگ معافی صرف اللہ سے مانگتے ہیں، 9 مئی واقعات کی فوٹیجزسامنے لائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، عمران خان نے محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کا اختیار دیا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہم نے کسی سے منت نہیں کی،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے مزید کہا کہ منتیں تو خواجہ آصف نے سابق سیکٹر کمانڈر سیالکوٹ سے کیں تھیں۔
وہ روتے بھی تھے اور نواز شریف کی پلیٹلیٹس جو گرتی تھیں تو وہ جھوٹی رپورٹس بناتے تھے اور غلط رپورٹس کابینہ کو پیش ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان غلط رپورٹس کے ذریعے نواز شریف ملک سے باہر گئے اور این آر او لینے کیلئے رانا ثنا نے بھی کہا تھا کہ انہوں نے قمر باجوہ کے ساتھ مل کے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی۔
رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 9مئی واقعات کی جو سی سی ٹی وی فوٹیجز ہیں وہ سامنے لائی جائیں اور ان میں جو لوگ ملوث ہیںان کیخلاف مقدمہ چلائیں۔
لیکن اب تک ہمیں 9مئی واقعات کی فوٹیجز نہیں دی جا رہی ہیں۔ امریکا میں بھی کیپیٹل ہل کی فوٹیجز سامنے آئیں لیکن یہاں ان فوٹیجز کو سامنے نہیں لا یا جا رہا۔ 18 اگست کو جو جوڈیشل کمپلیکس میں لاٹھی چارج ہوئی عمران خان کی گاڑی کے اوپر تو اس وقت بھی ہمیں کہا گیا کہ یہ ٹریپ ہے۔جس شخص نے معیشت کو تباہ کیا جس میں قمر باجوہ اور دیگر جماعتوں شامل ہیں ہم ان سے کیسے باتیں کریں؟ 18 ارب ڈالرز کے ریسروز تھے ہمارے دور میں، لوڈ شیدنگ نہیں ہوتی تھی پر ان سب نے چلتی ہوئی معیشت کو تباہ کردیا۔
اس وقت باہر سے لوگ یہاں آرہے تھے لیکن اب پاکستان سے لوگ باہر جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں بہترین معیشت چل رہی تھی ایک چلتی ہوئی معیشت کو تباہ و برباد کرد۔جعلی حکومت نے ملک کی مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔



