بیرسٹرسیف نے علی امین گنڈاپور اور مراد سعید کے رابطوں کی تردید کردی

پشاور (نیشنل ٹائمز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور روپوش پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کے رابطوں کی خبر کی تر دید کر دی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، مراد سعید صوبے کے انتظامی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کر رہے، شکیل خان کے معاملے پر وزیراعلیٰ نے مراد سعید سے کوئی بات چیت نہیں کی، شکیل خان سے متعلق فیصلہ گڈ گورننس کمیٹی رپورٹ کے تناظر میں کیا گیا، عاطف خان سے متعلق بھی وزیراعلیٰ کا مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ مخالفین غلط خبریں پھیلا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مشعال یوسفزئی سمیت تمام رہنما پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے منظم ہیں، علی امین گنڈاپور انتظامی اور سیاسی معاملات میں بانی پی ٹی آئی کی رہ نمائی حاصل کرتے ہیں۔

گزشتہ روز ایک خبر میں پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنماء مراد سعید کا پارٹی قیادت اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے رابطوں کا انکشاف کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ مراد سعید روپوشی کے باوجود خیبر پختونخواہ حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنما مراد سعید سے مسلسل رابطے میں ہیں، روپوش پارٹی رہنماءنے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانے کی تحریک شروع کی جب کہ مرادسعید نے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردعمل دینے پر آمادہ کیا، پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ اور پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے بھی رہنماءپی ٹی آئی مراد سعید کا کردار ہے، مراد سعید مخالف گروپ کے رہنما کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے پربھی مشال یوسفزئی کو ہٹایا گیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر