بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کا سیکورٹی فورسزکو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون کا استعمال

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دھماکا خیز مواد سیکورٹی فورسز پر پھینکا ہے جبکہ پولیس نے اسے شمال مشرقی علاقے میں تناؤ میں نمایاں اضافہ قرار دیا ہے.
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق باغیوں کے حملے میں ایک 31 سالہ خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے تھے، حملہ آوروں نے راکٹ سے چلنے والے دستی بم گرانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا یاد رہے کہ منی پور میں مئی 2023 میں ہندو میتی اکثریت اور بنیادی طور پر عیسائی کوکی برادری کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تھی، یہ ایک نسلی تنازع ہے جس کے بعد سے کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، حریف ملیشیا نے ریاست کے ان حصوں میں ناکہ بندی کر رکھی ہے جن کی سرحدیں جنگ زدہ میانمار سے ملتی ہیں.

دونوں گروہوں کے درمیان دیرینہ تناؤ زمین اور سرکاری ملازمتوں کے لیے مسابقت کے گرد گھومتا ہے جبکہ انسانی حقوق کے کارکنان مقامی راہنماؤں پر سیاسی فائدے کے لیے نسلی تقسیم کو بڑھاوا دینے کا الزام لگاتے ہیں. منی پور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون بم عام طور پر جنگ میں استعمال ہوتے ہیں لیکن سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر دھماکا خیز مواد پھینکنے کے لیے ڈرون کا یہ حالیہ استعمال تنازع کے بڑھنے کی نشاندہی کرتا ہے.
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی دارالحکومت امپھال کے باہر حملہ مبینہ کوکی باغیوں نے کیا تھا زخمی ہونے والوں میں ہلاک خاتون کی ایک 8 سالہ بچی سمیت 3 شہری اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں پولیس نے کہا کہ ممکنہ طور پر تکنیکی مہارت اور مدد کے ساتھ اعلیٰ تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کی شمولیت کو رد نہیں کیا جا سکتا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر