آپ کی مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہوں، میری معذرت قبول کر لیں، فوا د چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آپ کی مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہوں، میری معذرت قبول کر لیں الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری نے یہ بات اپنے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران کہی. ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے گزشتہ بار تحریری معافی جمع کرائی تھی جیسے آپ کیپٹن (ر) صفدر اور جاوید لطیف کو نظر انداز کرتے ہیں ایسے ہمیں بھی کر دیں ہمیں بھی اپنا سمجھیں.

ممبر کمیشن نے فواد چوہدری سے کہا کہ پھر آپ کہتے ہیں کہ بیان پارٹی لائن ہے پارٹی لائن میں اداروں کے خلاف تو بیان نہ دیں آپ نے کہا تھا کہ میرے الفاظ نہیں ہیں آپ کہتے ہیں آپ کے بیان کی سزا بھی کسی اور کو دیں. فواد چوہدری نے کہا کہ میں آج بھی یہی کہتا ہوں کہ میں ترجمان تھا ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ نے ہمیں جواب جمع کرانا تھا وہ جواب تو جمع کرائیں پھر ہم دیکھتے ہیں.
فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے کل سیشن کورٹ میں کیسز ہیں، کل کے کیس ڈی لسٹ کر دیں ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ کل کیسز میں حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواست جمع کرا دیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر