دنیا سے مذاکرات کرنے اور 100بلین ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کی ضرورت ہے، ایران

تہران (نیشل ٹائمز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ دنیا سے مذاکرات کرنے اور 100بلین ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کی ضرورت ہے،ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ٹیلی ویژن انٹرویو میں اپنے ملک کا صدر منتخب کرنے میں سپریم لیڈر کے کردار پر زور دیا،انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں لانے اور دنیا اور بیرون ملک ایرانیوں کے ساتھ رابطے کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے کہا بجلی اور بینکوں میں عدم توازن کے ساتھ آٹھ فیصد نمو حاصل کرنا ممکن نہیں،ایرانی صدر نے کہا کہ 8فیصد نمو حاصل کرنے کے لیے 200بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، ملک میں کل رقم 100بلین ڈالر سے زیادہ نہیں ہے اس لئے ہمیں 100بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر کی منظوری کے بعد خودمختار ترقیاتی فنڈ سے رقم نکالنے کا اعلان کیا، انہوں نے رقم کی وضاحت کئے بغیر کہا کہ ہم نے بقایا قرضوں کو حل کرنے کے لیے قومی ترقیاتی فنڈ سے کچھ فنڈز نکالنے کی اجازت مانگی، ہم کسانوں، اساتذہ، نرسوں کے مسائل حل کرنے اور ادویات فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر