سنگا پور، بھارتی یوگا انسٹرکٹر کو خواتین کو جنسی ہراساں کرنے پر ایک سال 11ماہ کی سزا

سنگا پور(نیشنل ٹائمز) بھارتی یوگا انسٹرکٹر کو خواتین کو جنسی ہراساں کرنے پر قید کی سزا سنا دی گئی،بھارتی نژاد یوگا انسٹرکٹر راجپال سنگھ نے کلاسز کے دوران تین خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا جس پر ایک سال 11ماہ قید اور 4درے مارنے کی سزا سنائی گئی،میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور کی ڈسٹرکٹ جج شرمیلا سریپاتھی شاناز نے کہا کہ راجپال سنگھ نے تین خواتین کی جانب سے ان پر کئے گئے اعتماد کو پامال کیا، تینوں خواتین کو جذباتی اور نفسیاتی طور پر نقصان پہنچا ہے،ڈسٹرکٹ جج نے کہا کہ ایک خاتون علاج کروا رہی تھی اور وہ محفوظ جگہ سمجھ کر یوگا کلاس لے رہی تھی، یوگا کلاس کے دوران ان کے استاد کی طرف اس طرح کی خلاف ورزی کی توقع نہیں کر رہی تھی کیونکہ وہ کمرے میں اتھارٹی کی حیثیت رکھتے تھے،جج نے مزید کہا کہ دوسری خواتین نے بھی مقف اپنایا ہے کہ ان کے رویئے سے بہت گہرا اثر پڑا ہے اور انہوں نے اس کو ایک صدمے سے تعبیر کیا ہے، 35سالہ راجپال سنگھ ٹیلوک آئیر سٹریٹ کے ٹرسٹ یوگا میں کام کرتے تھے اور جرم کے ارتکاب کے وقت وہاں کوئی کلاس نہیں ہو رہی تھی۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر