مذاکرات کیلئے آپکے لیڈر مرے جارہے ہیں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے آپکے لیڈر مرے جارہے ہیں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی یتیموں کا ٹولہ از خود ہی خیالی بلاو بنا رہا ہے،عمران خان کے ساتھ کسی جماعت کا سیاسی لیڈر بیٹھنا بھی مناسب نہیں سمجھتا،صوبائی وزیر اطلاعات نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آپ کے لیڈر کا نام لینا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان ڈیڑھ سال سے نوازشریف کی منتیں ترلے کررہے ہیں۔ نواز شریف کی سیاست، ویژن اور مشن صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ کے 9 مئی کا اشتہاری مراد سعید بیرون ملک بیٹھ کے حکومتی فیصلے کر رہا ہے کہ کس کو کابینہ میں رکھنا اور کس کو نکالنا ہے؟ یہ اب مراد سعید علی امین گنڈاپور کو بتارہا ۔

علی امین گنڈاپور عثمان بزدار پارٹ ٹو بن چکے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان مفاد پرست، احسان فراموش اور محسن کش انسان ہے۔ جو شخص اپنے محسنوں کو میر جعفر کے القابات دیتا ہے اس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست آپ جیسے نو مولود سمجھنے سے قاصر ہیں۔نوازشریف کا ویژن صرف اور صرف عوام کی بھلائی ہے ۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے نواز شریف نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عوام کو مستقل ریلیف دینے کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں کرپشن اور اقرباءپروری کے خلاف آوازیں تحریک انصاف کے اندر سے اٹھ رہی ہیں۔ جو فنڈز خیبرپختونخواہ کے عوام پر خرچ ہونے چاہیں وہ ریوڑیوں کی طرح آپس میں بانٹے جا رہے ہیں۔کرپشن کی داستانیں ان کے اپنے لیڈر بیان کر رہے ہیں ۔خیبرپختونخواہ کی صورتحال اس وقت سب کے سامنے ہے ۔ صوبے میں لاقانونیت اور کرپشن عروج پر ہے ۔ روزانہ کرپشن کی داستانیں ہمیں سننے کو ملتی ہیں ۔ان کے اپنے وزراءآئے روز ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر