آئی پی پیز کا ٹیکس معاف کیا ہواہے، غریب آدمی ٹیکس دیتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

لاہور(نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے آئی پی پیز کا ٹیکس معاف کیا ہواہے،غریب آدمی ٹیکس دیتا ہے ،جوآئی ایم ایف کی غلامی میں گیا وہ مستحکم نہیں ہوسکا، آئی پی پیز کو انکم ٹیکس میں 13 سو ارب کی چھوٹ دی گئی،ادارے جب تک اپنی ناکامی تسلیم نہیں کریں گے اس وقت تک بہتری نہیں آئے گی،منصورہ میں جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر سازی مہم کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ماہ 50لاکھ افراد کواپنی مہم کا ممبر بنائیں گے۔
ہم کروڑوں کی تعداد میں لوگوں سے رابطہ کریں گے۔ ہم پورے پاکستان میں مختلف کمیٹیاں قائم کریں گے۔جوآئی ایم ایف کی غلامی میں گیا وہ مستحکم نہیں ہوسکا۔ آئی پی پیز کو انکم ٹیکس میں 13 سو ارب کی چھوٹ دی گئی۔

جماعت اسلامی فرشتہ نہیں۔ غلطیاں اور کوتاہیاں کرسکتے ہیں لیکن ہم سب مل کر جدوجہد کریں گے۔ رواں ماہ 50 لاکھ افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت پاکستان کی موثر ترین جماعت ہے۔ جماعت اسلامی ہی جمہوریت کے پیمانے پر پورا اترتی ہے۔ باقی وڈیروں،جاگیرداروں اور خاندانوں پر مشتمل پارٹیاں ہیں جو سب کو جوڑ سکتی ہے وہ جماعت اسلامی ہے۔حافظ نعیم الرحمان کاگفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ اس نظام میں طاقتوروں ،دولت والوں اور حکمرانوں کی بالادستی ہے، جب وسائل لوگوں پر نہیں لگتے تو نوجوانوں میں مایوسی پھیلتی ہے۔
پاکستان میں 80فیصد لوگ 40سال اور 65فیصد 25سال کی عمر کے ہیں۔ آپ نے پاکستان سے مایوس ہوکر جانا ہی کیوں ہے؟۔جماعت اسلامی وہ جماعت ہے جو تمام لسانی اکائیوں کو اکٹھا کرسکتی ہے۔ پاکستان انشااللہ قائم رہیگا اور جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کرے گی۔ میڈیامالکان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے کارکنان کو جو ہرطرح کے حالات میں کام کرتے ہیں ان کو ان کے حقوق دیں۔
پاکستان میں معدنی ذخائر کی کوئی کمی نہیں، سمندر،دریا ، کھیت اور پہاڑ ہیں۔ نظام پر قابض لیڈر شپ نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے۔ لوگ یہاں طاقت کے بل بوتے ، فارم 47پر مسلط ہوتے ہیں۔ یہ لوگ صحیح طریقے سے پاکستان نہیں چلا سکے، ان کو اپنی شکست اور ناکامی کو تسلیم کرنا ہوگا۔ ہم نوجوانوں کے ساتھ مل کر حکمران طبقے کو ناکامی کا اعتراف کرنے پر مجبور کریں گے۔ نوجوانوں سے کہتا ہوں جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم میں حصہ لیں۔ ہم مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں گے۔ قابض مافیا نے ہم پر آئی پی پیز کا عذاب مسلط کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر