چیف جسٹس کو ایکسٹینشن قبول نہیں‘ وہ کہتے ہیں سب کی عمر کی حد بڑھا رہے ہیں تو پھر ٹھیک ہے، رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو کوئی ایکسٹینشن قبول نہیں لیکن وہ کہتے ہیں سب کی عمر کی حد بڑھا رہے ہیں تو پھر ٹھیک ہے، قمر جاوید باجوہ نے ایکسٹینشن لینے کی بات ہمارے سامنے کبھی نہیں کی، شہباز شریف نے بھی کبھی نہیں کہا کہ قمر جاوید باجوہ نے ایکسٹینشن کی بات کی ہو۔
اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی نعیم اشرف بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس نے ملازمت میں توسیع نہ لینے کی بات وزیرقانون اور اٹارنی جنرل سے کی، قاضی فائز عیسیٰ نے ان کو کہا ہے کہ وہ اکیلے ایکسٹینشن قبول نہیں کریں گے، ہاں اگر سب کی عمر کی حد بڑھائی جائے تو ٹھیک ہے لیکن ہمارے پاس ئنی ترمیم کے لیے نمبرز پورے نہیں اور اگر پورے ہوں تو ترمیم ہوسکتی ہے یہ پارلیمنٹ کا استحقاق ہے لیکن مشترکہ اجلاس میں ئینی ترمیم نہیں ہوتی، آئینی ترمیم دونوں ایوانوں میں علیحدہ اور دو تہائی اکثریت سے ہی ممکن ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ فیض حمید کے معاملے پر قیاس آرائی نہیں بنتی کیوں کہ ادارے نے مختصر اور جامع بات کردی، فیض حمید پر آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق اور مرضی کی پوسٹنگ لینے کا الزام لگتا رہا ہے، اس مقصد کے لیے فیض حمید پر الزام ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو استعمال کیا، اگر یہ الزام ہے تو پھر فیض حمید اکیلے یہ نہیں کرسکتا بانی پی ٹی آئی ساتھ ہوگا، ہوسکتا ہے ریٹائرمنٹ کے بعد 9 مئی پر ان دونوں کے واٹس ایپ رابطے کے میسجز ہوں، یہ بھی ہوسکتا ہے دونوں کے درمیان بات کروانے والے بعد میں بولیں۔
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا ہمارے ساتھ نہیں بلکہ ہم مولانا کے ساتھ ہیں، ہمارا ان سب سےاحترام کا رشتہ ہے اور ان سب سے سلام تو ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر