لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا، 17 لاشیں بھی مل گئیں

ماسکو (نیشنل ٹائمز) لاپتہ ہونے والے روسی ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرلیا گیا، ملبے سے17 لاشیں بھی ملی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز روس کا ایک ہیلی کاپٹر ملک کے مشرق بعید کے علاقے میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اورعملےکے تین افراد سوار تھے۔روسی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ملبے اور اطراف سے 17 لاشیں ملی ہی جبکہ باقی 5 کی تلاش کی جارہی ہے۔ اتوار کے روزریسکیوٹیموں کو پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا نظر آیا جس کےبعد وہاں فوری ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، تاہم 22 افراد میں سے 17 کی لاشیں ملیں جبکہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ باقی 5 افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اوران کی لاشیں بھی جلد تلاش کرلی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ اسی علاقے سے ملا ہے جہاں ریڈار سے ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوا تھا۔ لاپتہ ہونے والاہیلی کاپٹر ایم آئی ایٹ طرز کا فوجی ہیلی کاپٹر تھا جو روس میں نقل و حمل کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر