ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک میں ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد جبکہ فنی معاونت کیلئے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العا بدین،محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی ٹیلی فون کے ذریعے اپنی خدمات سرانجام دیں گے، 4 ستمبر کو بمقام وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ربیع الاوّل کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ربیع الاوّل میں اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن منایا جاتا ہے اور ملک میں مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے، اس بابرکت موقع پر ملک میں بڑی عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے جب کہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کیے جاتے ہیں، اس دوران مختلف مقامات پر درود و سلام کی محافل کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
اسی مناسبت سے لاہور میں 12 ربیع الاول کیلئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے، سربراہ لاہورپولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر اہم پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 12 ربیع الاول کے سکیورٹی انتظامات اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، سی سی پی او لاہور نے 12 ربیع الاول پر برآمد ہونے والے جلوسوں،ریلیوں اور محافل کیلئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایات جاری کیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر