فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن، ہمارے جوانوں نے دراندازی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، فوج کے گرائونڈ کمانڈرز کے تاثرات

خیبر(نیشنل ٹائمز) ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشن میں شامل پاک فوج کے گرائونڈ کمانڈرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کیخلاف میدان عمل میں جانفشانی سے بر سر پیکار ہیں،ہمارا مشن ہے کہ آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق بریگیڈ کمانڈر فرنٹیر کور نے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں خوارج کی بڑی تعداد بشمول نام نہاد لشکر اسلام، جماعت الاحرار افغانستان سے دراندازی کر کے پاکستان میں داخل ہوئی، 20 اگست سے خارجی دہشت گردوں کی سرزمین پاکستان پر موجودگی کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا ان انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابیاں ملیں ہلاک دہشت گردوں میں خوارج کا اہم سرغنہ ابو ذر عرف صدام بھی شامل ہے خوارج افغانستان سے کوہ سفید سے ہوتے ہوئے پاکستان کی وادی تیراہ میں داخل ہوئے۔بریگیڈ کمانڈر فرنٹیر کور نے کہا ہمارے جوانوں نے فتن الخوارج کی دراندازی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، خارجی دہشت گردوں نے تیراہ میں مختلف مخفی ٹھکانے بنا رکھے تھے۔ بریگیڈ کمانڈر ایس ایس جی نے کہا پاک فوج کے متحرک دستوں نے خوارج کے خلاف موثر کارروائی شروع کی وادی تیرہ میں خارجی دہشتگردوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ کو اس علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کا مشن سونپا گیا۔بریگیڈ کمانڈر ایس ایس جی کے مطابق مربوط حکمت عملی کے تحت اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مقامی آبادی اور پاک فوج کا نقصان کم سے کم جبکہ دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جائے اللہ کے فضل و کرم اور جوانوں کی بہادری کی وجہ سے ہم نے خوارج کو زبردست نقصان پہنچایا اور ان کی اعلی قیادت کو ختم کر دیا۔بریگیڈ کمانڈر ایس ایس جی کے مطابق ہمارا مشن ہے کہ آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے۔کمپنی کمانڈر نے کہا ہمیں مشن سونپا گیا کہ وادی تیراہ میں موجود خوارج کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے جس کے لئے ایس ایس جی اور لائیٹ کمانڈو کو وادی میں اتارا گیا یہ ایک مشکل مشن تھا جس میں موسم اور پیاس کی شدت کے باوجود پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کو نقصان پہنچایا۔پلاٹون کمانڈرنے کہا ہم نے اِن آپریشنز میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا اللہ کے فضل و کرم، قوم کی دعاں اور جوانوں کے جوش و جذبہ سے ہمیں فتح حاصل ہوئی، فتن الخوارج کیخلاف سیکیورٹی فورسز اپنی عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے کوشاں اور پر عزم ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر