عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، انکا باب بند ہوچکا، امیر مقام

پشاور(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سفیران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، کیونکہ ان کا باب بند ہوچکا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے اقلیتی ونگ کے صدر سریش کمار کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی ۔ وفاقی وزیر نے دعوی کیا کہ موجودہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی وزرا اپنی حکومت، رہنما اور وزرا کی کرپشن کی گواہی دے رہے ہیں اور پی ٹی آئی کے قانون ساز مختلف عوامی ترقیاتی اسکیموں میں کمیشن حاصل کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان صرف پارٹی چیئرمین عمران خان کو رہا کرانے کے لیے لگے ہوئے ہیں انہیں عوام کے مسائل کی فکر نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ وہ وزیر اعظم ہائوس، گورنر اور وزیر اعلی ہائوس کو جامعات اور تعلیمی اداروں میں تبدیل کردوں گا، مگر حالیہ حالیہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ کی حکومت جامعات کی زمین کو بیچنے کی منصوبہ بندی بنا رہی تھی۔ لیگی رہنما نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ پر 12 سال سے حکمرانی کر رہی ہے، مگر اب تک عوامی ترقاتی پراجیکٹس میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی لیڈر شپ میں موجودہ وفاقی حکومت ملک میں معاشی استحکام لائی، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک گر گئی ہے، ڈالر کا ریٹ ایک جگہ پر مستحکم تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر