وزیراعلی سندھ کی 500 یونٹس تک کے بجلی صارفین کو ریلیف کی سفار ش

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کی سفارش کردی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کے زیر صدارت اجلاس میں ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی ،اجلاس میں صوبائی وزیرتوانائی ناصر شاہ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف اور مصدق ملک، سیکرٹری توانائی فخرعالم بھی شریک تھے۔پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی منصوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کی سفارش کی ہے،اس حوالے سے وزیراعلی سندھ نے پیک آور چارجز اور مختلف سلیبز ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجلی سستی ہوگی تو طلب بڑھے گی، اضافی بجلی بھی استعمال میں آ جائیگی غریب عوام کو بجلی کے بلوں میں مستقل ریلیف دیاجائے۔اس پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ وزارت توانائی بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے کام کررہی ہے، ہم ریلیف کا فارمولا بنا کر صوبوں سیشیئر کریں گے۔وزیراعلی سندھ نے تجویز دی کہ بجلی کی ضرورت سیزیادہ پیداوار ہیتوٹیرف سلیب ختم کرنے چاہئیں، بجلی زیادہ استعمال کے اوقات تب ہونیچاہئیں جب بجلی کی طلب پیداوارسیزیادہ ہوسلیب کے خاتمہ سے سب کو ایک قیمت پر بجلی ملے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں مستحق افراد میں سولر ہوم سسٹم کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کو فراہم کی جانے والی بجلی مہنگی ہے، ہماری خواہش ہے کہ ہم صوبے کے عوام کو سندھ حکومت کی جانب سے سستی بجلی فراہم کریں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر