دس سال میں 24 آئی پی پیز کو 1200 ارب سے زائد کی ادائیگی، بجلی کی پیداوار صفر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) دس سال میں صرف 24 آئی پی پیز کو بجلی پیدا نہ کرنے کے باوجود 1200 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی۔ یہ 24 پاور پلانٹس گیس، آر ایل این جی اور فرنس آئل سے بجلی پیدا کررہے ہیں۔ان بجلی گھروں میں 11 بجلی گھر گیس اور آر ایل این جی پر چل رہے ہیں جو اب بھی فعال ہیں،یہ پلانٹس 1994 اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگائے گئے تھے، ان گیارہ بجلی گھروں کو 488 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں جبکہ باقی 13 پاور پلانٹس جو فرنس آئل سے بجلی پیدا کررہے ہیں ان کو 758 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے والے دو بجلی گھروں کا پاور پرچیز ایگریمنٹ ختم ہوچکا ہے اور باقی اب بھی فعال ہیں، مجموعی طور پر ان پاور پلانٹس کا اگر جائزہ لیا جائے تو ان میں صرف دو سے تین پاور پلانٹس میرٹ آرڈر میں اوپر ہیں باقی سب 39 نمبر سے نیچے ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ پاور پلانٹس 70 ، 72، 68، 67 ویں نمبر پر بھی ہیں، ان بجلی گھروں کے ہیٹ ریٹ زیادہ ہیں جبکہ پلانٹ فیکٹر کم ہیں، یہ بجلی گھر زیادہ ایندھن پر کم اور مہنگی بجلی پیدا کرتے ہیں اور جب یہ فعال نہیں رہتے تو خراب ہو جاتے ہیں۔پاور پلانٹس میں ہزاروں مرتبہ فنی خرابیاں سامنے آئیں، کوٹ ادو پاور پلانٹ میں 4788 مرتبہ، دی حب پاور کمپنی میں 369مرتبہ ، حبیب اللہ کوسٹل پاور میں 837 مرتبہ، کوہ نور انرجی میں 2578 مرتبہ اور لاپیر پاور میں 81 مرتبہ خرابیاں سامنے آئیں۔اسی طرح پاک جن پاور میں93 مرتبہ، صبا پاور میں 346 مرتبہ ، اٹلس پاور میں 769 مرتبہ، اٹک جن میں1131 مرتبہ میں، لیبرٹی پاور میں 1710 مرتبہ اور نارووال پاور پلانٹ میں 1713 مرتبہ خرابیوں کی نشاندہی ہوئی۔نشاط چونیاں پلانٹ 1261 اور نشاط پاور لمیٹڈ 2065 مرتبہ فنی خرابیوں کا شکار رہا، گیس اور آر ایل این جی پر چلنے والا فوجی کبیر والہ 458 دفعہ، لیبرٹی 334 بار، روش پاور 595 مرتبہ جبکہ اوچ پاور 404 مرتبہ فنی خرابیوں کا شکار ہوا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں بہتری کو سبوتاژ کرنیکی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ
ایف بی آر میں جو اچھا کام کرے گا اسے انعام ملے گا، اچھا کام نہ کرنیوالے کو سزا ملے گی، وزیراعظم
افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑےگئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا
30 اپریل کے بعد کوئی غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل افغانستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
حماس نے عبوری جنگ بندی کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی، جامع ڈیل کا مطالبہ
دہشتگردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے: وزیراعظم
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ، 38 افراد جاں بحق، 102 زخمی





  ملتی میڈیا   
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ