عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی، علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوام بجلی چوری سے پرہیز کریں ورنہ لوڈشیڈنگ ہوگی۔سرکٹ ہاس ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے کے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے، صوبے میں منشیات فروشوں کا پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں صوبے کا وزیراعلی ہوں لیکن ڈیرہ اسماعیل خان کو اپنا حق ملے گا، یہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ ہے عوام پر کوئی احسان نہیں ہے، میں کسی پراجیکٹ کا افتتاح نہیں کرتا ہوں ایک فلائی اوور کا افتتاح کیا جو ابھی تک نہیں بنا۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں جو ترقیاتی کام ہو رہا ہے آپ اس کام کو چیک کریں، آپ نے ترقیاتی کاموں کی چوکیداری کرنی ہے، آپ نشاندہی کریں ہم کام کریں گے، تنقید کرنے کے بجائے عملی کام کریں، اپنے فائدے کیلئے دوسرے کو نقصان نہ پہنچائیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے عوام کو کہتا ہوں آپ حکومت کی ٹیم بنیں، ہم نے معاشرے میں شعور لانا ہے، محکمے اور ادارے آپ کی خدمت کے خواہش مند ہیں، بجلی اور لوڈشیڈنگ صوبے کا کام نہیں، بجلی چوری سے پرہیز کریں، چوری کرو گے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے نے اپنے حصہ کا آئی ایم ایف کو پورا پیسہ دیا ہے، اپنے وسائل کو بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں، ہمارے آبا اجداد سمیت لوگوں نے صوبے میں بڑی قربانیاں دی ہیں، اداروں کے ساتھ تعاون کریں ادارے عوام کے غلام ہیں۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پورے صوبے کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کروں گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق کام کریں گے، امن وامان صوبے کا بڑا مسئلہ ہے، سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر