بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(نیشنل ٹائمز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں 3کشمیری نوجوان شہید ہوگئے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی،جارحیت پسند بھارتی فوج نے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کو ہرساں کیا۔ بزرگوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نوجوانوں کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے،سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ یہ نوجوان مقامی کالج کے طالب علم تھے،مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھے۔ جنھوں نے بھارتی فوج کی چھاپا مار ٹیم پر فائرنگ کی تھی،بھارتی فوج نے تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا اور تاحال شہدا کے والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔آخری اطلاعات آنے تک سرچ آپریشن جاری تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر