کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

لندن (نیشنل ٹائمز) فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 21اگست کو قدم رکھا اور کئی ریکارڈز توڑ ڈالے تاہم اب رونالڈو کے یوٹیوب چینل یور کرسٹیانو نے عالمی ریکارڈ بک گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی ہے،گنیز ورلڈ ریکارڈ نے النصر سٹار کے یوٹیوب چینل کو 24گھنٹوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے چینل کے طور پر تسلیم کر لیا ہے،یوٹیوب ریکارڈز پر نظر رکھنے والی ایک سائٹ کے مطابق رونالڈو کے چینل نے صرف 22منٹ میں 1لاکھ سبسکرائبرز، 47منٹ میں 10لاکھ سبسکرائبرز اور 11گھنٹے 31منٹ میں 10ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر