پنڈی ٹیسٹ، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا،جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں جمعہ کی صبح سے دن 3 بجے تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوپہر تک بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔بارش اور گیلی آئوٹ فیلڈ کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں تھا اور میچ ٹاس بھی نا ہوسکا۔،بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی بیشتر آئوٹ فیلڈ پر پانی جمع ہے اور پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیا، خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز میں بنگلا دیش کو 0-1کی برتری حاصل ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر