سکیورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں آپریشن ، 12 خارجی دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے میں دوران آپریشن 12 خارجی دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا ہے،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، 28اور 29اگست کی رات سکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خارجی دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 12 خارجی دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ 20 اگست سے جاری آپریشنز میں ہلاک خارجیوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے، اس دوران آپریشنز میں 14خارجی دہشتگرد شدید زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج اور ان کے حامیوں کو بہت بڑا دھچکا لگاہے۔علاقے میں امن اور فتنہ الخوارج کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ سکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر