پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کیلئے3 لاکھ 95 ہزار226 کسانوں کے ڈیٹا کی تصدیق مکمل کرلی

لاہور(نیشنل ٹائمز) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف، سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو حافظ احمد طارق، ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایس ایم بی آر نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کسان کارڈکا اجراکر کے کسانوں کیلئے کاشتکاری کیلئے کھاد، بیج اور سپرے کاحصول آسان بنادیا ہے۔ کسان اس کارڈ کے ذریعے بلاسود قرضہ حاصل کرکے بہترپیدا وارمیں اضافہ کرسکیں گے جوترقی کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے 7لاکھ 60 ہزار کسانوں کی جانب سے کارڈ کے حصول کیلئے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 3 لاکھ 95 ہزار 226 کسانوں کے ڈیٹا کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے اور انہیں جلد کسان کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں جبکہ مینول موضع جات کے کسان کارڈ کے حصول کیلئے اپنی فرد ملکیت تحصیلدار سے تصدیق کرا کے درخواست اپنے علاقے کے اراضی سینٹر پر قائم ڈیسک پر جمع کرا سکتے ہیں۔

نبیل جاوید نے کہا کہ کسانوں کو فوری کارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے PLRA، بنک آف پنجاب، PITB اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نے ایک جامع پالیسی مرتب کی ہے جس کے تحت صوبے کے زیادہ سے زیادہ کسان کارڈ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پالیسی ان کاشتکاروں کیلئے ہے جن کی اراضی ساڑے بارہ ایکڑ سے کم اور ایک ایکڑ سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں زراعت کے فروغ کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے جو زراعت کے شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر