عمران خان پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے، علیمہ خان

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر اب سختی شروع کر دی گئی ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کو جلد از جلد سزا دے دی جائے،عمران خان سے فیملی والوں کو ملنے نہیں دیا جاتا، کل بھی صرف عمر ایوب اور شبلی فراز کو ملنے دیاگیا، اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ ہمارے گھر کے لوگوں کو ملنے نہیں دیا جاتا۔
تین لوگوں سے زیادہ کسی کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا جارہا۔ اس کی وجہ 8 ستمبر کا جلسہ ہے جس سے یہ لوگ خوف زدہ ہیں۔ کل بھی صرف عمر ایوب اور شبلی فراز کو جانے دیا تھا اور آج بھی متعدد رہنماءباہر بیٹھے رہے۔ آج توشہ خانہ کی ضمانت کیلئے درخواست دی تو پراسیکیوشن نے کہا تیاری نہیں۔

جج صاحب نے بھی پیر کی تاریخ دے دی اب یہ چاہتے ہیں 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان کو جلد از جلد سزا دے دی جائے۔

قاضی فائز عیسی نے اپنے ریمارکس کے ذریعے جج کو پیغام بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ چاہتے ہیں 190 ملین میں جلد سزا دے دی جائے۔ القادر ٹرسٹ کو بند کریں گے تو سوال ہوگا جو بچے پڑھ رہے ہیں ان کا نقصان ہوگا۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ہم خواتین پر یہاں دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوگی تو ہائی کورٹ سے ضمانت میں لگ جائیں گے۔
اب ہم انتظار کر رہے ہیں کہ القادر ٹرسٹ میں کیا سزا دیں گے؟ القادر ٹرسٹ کو بند کریں گے تو سوال ہوگا جو بچے دین پڑھ رہے ہیں ان کا نقصان ہوگا ہم کب تک ان کا تماشا برداشت کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈزریفرنس کے تفتیشی افسر کی جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر سماعت کی ۔ ریفرنس کے تفتیشی پر جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی۔ آئندہ سماعت پر بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا تفتیشی پر جرح جاری رکھیں گے۔احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔علاوہ ازیں توشہ خانہ 2 ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت نیب کی جانب سے تیاری کیلئے مہلت مانگے جانے کے سبب 2 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر