او آئی سی اجلاس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیر کے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، ترجمان دفترِخارجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس کے دوران بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، کالعدم سیاسی جماعتوں پر سے پابندیاں اٹھائے اور 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو منسوخ کرے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس کیمرون کے شہر یاؤنڈے میں او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے 50 ویں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوا۔ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حصین برہیم طحہٰ نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ، نائیجر اور آذربائیجان نے شرکت کی، او آئی سی کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) اور کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کی، سیکریٹری خارجہ نے رابطہ گروپ کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ صورتِ حال سے آگاہ کیا، مقبوضہ کشمیر سے متعلق قراردادوں کی خلاف ورزی پر ہندوستان کے قبضے کو مستحکم کرنے کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ان کوششوں میں دھمکی اور خوف کا ماحول پیدا کرنا بھی شامل ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے، رابطہ گروپ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے جًلد و پٴْر اًمن حل پر زور دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر