اسرائیلی حملے کے بعد یو این ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں عملے کی نقل وحرکت روک دی

نیو یارک (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑی پر اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں اپنے عملے کی نقل و حرکت تا حکم ثانی روک دی ہے،اسرائیلی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑی کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں اپنے عملے کی نقل وحرکت روکنے کا حکم جاری کیا،اپنے بیان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا تھا کہ حملے کا شکار ہونے والے 2گاڑیوں کے قافلے کو متعدد اسرائیلی اتھارٹیز سے اجازت ناموں کے باوجود وادی غزہ پل کے قریب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا،بیان میں بتایا گیا کہا اسرائیلی حملے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کا عملہ محفوظ رہا تاہم گولیاں لگنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا،ورلڈ فوڈ پروگرام کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ جنگ کے دوران ورلڈ فوڈ پروگرام کے عملے کی سکیورٹی سے متعلق یہ پہلا واقعہ نہیں تاہم پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے قافلے میں شامل گاڑی کو براہ راست اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے،بیان میں بتایا گیا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑی کو اسرائیلی فوج کی چیک پوائنٹ سے چند میٹر کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر