امیر جماعت اسلامی کا اگلے مرحلے میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا عندیہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اگلے مرحلے میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا عندیہ دیدیا،حکومت کو معاشی دہشتگردی بند کر کے عوام کو ان کا حق دینا پڑے گا، کل کی ہڑتال کا کریڈٹ جماعت اسلامی نہیں بلکہ پوری قوم کا کریڈٹ ہے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز شٹر ڈاون ہوگئی ہے اب اگلے مرحلے میں ہم پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے سوا اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کررہا۔ سب پارٹیوں نے آئی پی پیز کو فائدہ پہنچایا۔پاکستان میں سینکڑوں ارب روپے لینے والی کیپسسٹی پیمنٹس آئی پی پیز تو بند کریں۔ن لیگ والوں کو کل پتہ چل گیا ہے انہوں نے کوشش کی تھی کہ لوگوں کو آگے پیچھے کرائیں۔

کل حکومت بالکل ناکام ہوئی ہے۔ ملک میں معاشی دہشتگردی ریاستی اور حکومتی سطح پر ہو رہی ہے۔

عالمی کی چند آئی پی پیز اپنی جگہ لیکن شریف فیملی تو اپنی آئی پی پیز کا منافع کم کرے جب آپ اپنی آئی پی پیز کا پیسہ چھوڑنے کو تیار نہیں تو چین یا کوئی دوسرا ملک کیوں چھوڑے گا۔اسلام آباد بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 2017 اور 18 تک انکم ٹیکس سے استشنی حاصل کرکے اربوں روپے کھائے گئے ہیں۔ہر بار مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کیلئے قانون میں تبدیلی کردیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو معاشی دہشتگردی بند کر کے لوگوں کو حق دینا پڑے گا، جو بجلی بن نہیں رہی استعمال نہیں ہو رہی اس کی قیمت چند لوگوں کو قوم دے رہی ہے۔ مخصوص قسم کا طبقہ آئی پی پیز کے نام پر فائدہ حاصل کر رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاگفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان اپنی آئی پی پیز کے پیسے تو ختم کریں یہ اپنے پسندیدہ لوگوں کو سیکڑوں ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ دے رہے ہیں۔
5 آئی پی پیز کے معاہدے پورے ہوچکے ہیں ان کو فارغ کریں۔ آپ اپنے لئے کچھ کرنے کیلئے تیار نہیں تو چائنہ سے کیا بات کریں گے۔ چائنہ ہمارا دوست ہے، بات کرنے والے لوگ ہونے چاہئیں سب سے ہو سکتی ہے۔ ساری جماعتیںآئی پی پیز کو فائدہ پہنچانے والی ہیں یہ آئی پی پیز ہزاروں ارب روپے انکم ٹیکس کھا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی نے سیاسی اعتبار سے بھی نیا ٹرینڈ پاکستان کو دیا ہے۔
قوم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کل تاریخی ہڑتال یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ سوشل میڈیا پر قوموں کو ٹکرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان یہ برداشت نہیں کر سکتا کل جماعت اسلامی کی ہڑتال میں تمام لوگ اکٹھے تھے، کل پنجاب اور پورا سندھ بند تھا۔پرانی پی ڈی ایم پھر سے زندہ کی جا رہی ہے،یہ کیا دھندا ہے۔ وزراءسے پوچھ لیں کہ آپ کو کتنا پٹرول ملتا ہے تو یہ کسی سے کیا بات کریں گے۔ یہ سب لوگ معاہدوں پر آپس میں ملے ہوتے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے سے کہتے ہو انکم ٹیکس دو۔ آئی پی پیز کے مگرمچھ انکم ٹیکس دیتے نہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر