بلوچستان اور سندھ میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے نے تباہی مچا دی‘حادثات میں8 افرادجاں بحق

اسلام آباد/کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)بلوچستان اور سندھ میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے نے تباہی مچا دی ہے اورمختلف حادثات میں 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں بلوچستان میں 5 اور سندھ میں 3اموات ریکارڈ کی گئیں متاثرعلاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ ان علاقوں میں بجلی ومواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا.

گلگت بلتستان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم، شاہراہ بلتستان اور استور ویلی روڑ مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں زیارت کے علاقے کان میں سیلابی ریلے نے درجنوں باغات کو اجاڑ دیا، پنجگور اور مستونگ میں بارشوں کے باعث مزید 5 افرادجاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں7جون سے اب تک مون سون بارشوں سے ہونے والی اموات 37سے تجاوز کرگئی ہیں گزشتہ روز سے شروع ہونے والے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے میں سیلابی ریلوں نے باغات، کھڑی فصلوں اور شاہراہوں کو نقصا ن پہنچایا ہے، بارشو ں سے ضلع آواران جھا روڈ بند ہے جب کہ خضدارسے جھل مگسی جانے والی ایم 8 موٹر وے شاہراہ پر بھی ٹریفک معطل ہے کوہلو، سبی، ژوب، بولاناور جھل مگسی سمیت بلوچستان 20 سے زائد اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے، کوئٹہ میں بھی صرف نصف گھنٹے کی بارش کے بعد نالے اور نالیاں ابل پڑیں،کئی گھروں میں برساتی پانی داخل ہوگیا.
محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت صوبے کے 25 اضلاع میں 31اگست تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جب کہ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ژوب، شیرانی، کوئٹہ، سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، لسبیلہ، قلات ایریا میں موسلادھار اور ہلکی بارشوں کا امکان ہے.
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 7 جون سے اب تک مون سون بارشوں کے نتیجے میں مختلف واقعات میں 37افراد جاں بحق ،866 سے زائد مکانات مکمل تباہ، 13ہزار 808 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، صوبے میں 7پل گرگئے جبکہ 43 شاہراہیں اور 58 ہزار 800 ایکٹر پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئی ہیں. دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعرات کو تیسرے روز بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے سڑکوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے تاہم ڈوبے راستوں سے گزرنا محال ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے.
سندھ کے کئی شہروں میں نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے کراچی کے جناح ہسپتال کے وارڈ نمبر 22 کی چھت کا پلستر گرگیا جبکہ سہراب گوٹھ افغان بستی میں بارش سے مکان کی چھت گرگئی، میاں اور بیوی جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی‘میرپورخاص میں 2 روز سے جاری بارشوں سے کئی مقامات پر پانی جمع ہے لیکن پانی کی نکاسی کے لیے منگوائے گئے پمپس 4 روز سے استعمال میں نہیں لائے جا سکے.
سیٹلائٹ ٹاؤن، پاک کالونی اور لطیف ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں گھروں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے، بھان سنگھ آباد، حمید پورہ کالونی اور ملک ریاض کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز اور ایڈمن بلاک میں چھتیں ٹپکنے لگ گئیں، وارڈز میں پانی داخل ہونے سے بیشتر مریض ہسپتال چھوڑ کر گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں.
ضلع بدین میں 3 روز سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، ہلکی اور تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ گولارچی میں کئی دیہات ڈوب گئے، خیرپور کے کچے میں پانی کی سطح بلند ہوگئی اس کے علاوہ جیکب آباد، ٹھٹھہ، کشمور، ٹںڈوالہ یار،جامشورو میں بھی برسات جاری ہے تھرپارکر، مٹھی، اسلام کوٹ، ننگرپارکر میں ہلکی و تیز بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے متعدد علاقے زیرآب ہیں حیدرآباد میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے .
محکمہ موسمیات کا کہنا بارش کا سلسلہ 31 اگست تک جاری رہے گادوسری جانب گلگت بلتستان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم، شاہراہ بلتستان اور استور ویلی روڑ مختلف مقامات پر بند ہے جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ گیا شاہراہ کی بندش سے ہزاروں مسافر مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا گلگت بلتستان انتظامیہ نے بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں کا سفر نہ کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے.



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر