پنجاب کابینہ نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب کی کابینہ نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی،صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے پر صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 14 واں اجلاس ہوا ہے جس میں صوبائی کابینہ سے پنجاب اور اسلام آباد کے شہریوں کو بجلی بلوں میں 14روپے فی یونٹ ریلیف کی منظوری لی گئی جس پرپنجاب کابینہ پنجاب اور اسلام آباد کےلئے بجلی کے بلوں میں دئیے گئے ریلیف کی باقاعدہ منظوری دیدی۔
عوام کو ریلیف دینے پر صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

صوبائی کابینہ نے ریلیف میں معاونت پر وزیراعظم شہبازشریف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کی پہلی جامع کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان 2024 کی بھی منظوری دی گئی ۔سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان 2024 پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان قومی و بین الاقوامی معاہدو ں کے عین مطابق ہے۔،ملکی تاریخ کی پہلی جامع پالیسی میں فلڈ مینجمنٹ،ایکو سسٹم انفراسٹرکچر پلان مرتب ہوئی۔فوڈ سکیورٹی،زراعت،ہیٹ ویویو پر ایکشن پلان مرتب کیا گیا۔گرین کور، بائیو ڈاو¿رسٹی، ویسٹ مینجمنٹ،گرین ٹرانسپورٹ، آبی تحفظ وڈیپارٹمنٹل ایکشن پلان شامل ہے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2023کی منظوری بھی دی گئی۔ حکومت پنجاب کی پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی سالانہ آڈٹ رپورٹ 2023-24کی منظوری دی۔صوبائی وضلعی حکومتوں کےاکاو¿نٹس کی سپیشل آڈٹ رپورٹ 2016 ، 21 ، 17 ، 22 ، 23 کی منظوری دی گئی جبکہ صوبائی کابینہ نے پنجاب زکوةو عشر کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی پنجاب بیت المال ایکٹ 1991کے تحت موجودہ پنجاب بیت المال کونسل تحلیل کرکے نئی بیت المال کونسل قائم کی منظوری بھی دی گئی۔
لاہور میں آنکھوں کے علاج معالجہ کیلئے الشفا ہسپتال کوسرکاری اراضی لیز پر دینے کی منظوری دی گئی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ 46 ارب روپے سے عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف دینے کا ویژننوازشریف کا ہے اور یہ کریڈٹ ان کو ہی ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب کے عوام کیلئے بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دیکراپنا وعدہ پورا کیا ہے ۔بجلی صارفین کواگست اورستمبرکے بلوں میں 14روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔200سے500یونٹ تک بجلی خرچ کرنیوالے گھریلوصارفین ریلیف حاصل کرسکیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر