ایڈووکیٹ جنرل نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل نے پاکستان تحریک انصاف 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت کی یقین دہانی کروادی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا این او سی معطل کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کر رہے ہیں، وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ ’ہمارا جو خدشہ تھا ہمارے ساتھ وہی ہوا ہے، ہمیں جلسے کی اجازت دی گئی اور پھر آخری دن این او سی معطل کر دیا گیا، انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 22 اگست کو جلسے کی اجازت کا بیان حلفی عدالت میں دیا تھا‘، اس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا کہ ’پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ کہ انہوں نے 22 اگست کا جلسہ ملتوی کر دیا، 8 ستمبر کو انشاء اللہ پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا‘۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ’کیا جلسے کا این او سی امن و امان کی صورتحال کے باعث معطل کیا گیا؟ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں، بلوچستان میں جو ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے، سکیورٹی خدشات ہوں تو پہلے بتا دیا کریں کہ جلسے میں شامل ہونے والے بیس پچیس ہزار لوگوں کی جان کو خطرہ ہے، وہ اتنے بے حس تو نہیں کہ اپنے لوگوں کو خطرے میں ڈالیں گے، انتظامیہ آخری دن کیوں بتاتی ہے؟ یہ لوگ ایک پارٹی کے سپورٹرز ہیں لیکن اس سے پہلے انسان اور پاکستان کے شہری ہیں، لوگ دور دراز علاقوں سے چل چکے ہوتے ہیں بعد میں پتا چلتا ہے جلسہ معطل ہو گیا، میں نے پریس میں دیکھا کہ صبح صبح اڈیالہ جیل میں ملاقات کی گئی‘۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’پورا اسلام آباد بند ہے، کنٹینرز ہی کنٹینرز ہیں، وجہ کیا ہے؟ صرف ایک مارگلہ روڈ کھلا ہے اور وہاں بھی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں، گاڑیوں کی آدھے پونے گھنٹے کی لمبی لائن ہوتی ہے، محرم کا چہلم ہو گیا، ختم نبوت والے آ کر واپس چلے گئے، اب آگے کیا ہونا ہے جس کی وجہ سے جلسہ ملتوی ہو گا وہ بھی بتا دیں، اب کیا اچھا لگے گا کہ میں کمشنر اسلام آباد کو بلا کر شوکاز نوٹس جاری کروں؟ 8 ستمبر کو جلسہ ہے تو ہم یہ درخواست نمٹا نہیں رہے، ہم اس درخواست کو 10 ستمبر تک ملتوی کرتے ہیں‘۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر