بحری جہاز تصادم کا ذمہ دار فلپائن ہے، چین

بیجنگ (نیشنل ٹائمز) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں شیان بین جیا کے قریب بحری جہازوں کے تصادم کا ذمہ دار مکمل طور پر فلپائن ہے ۔ انہوں نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ خلاف ورزی اور اشتعال انگیز سرگرمیاں فوری بند کرکے اپنے بحری جہاز کو فوری طور پر واپس بلائے۔ لین نے یہ بات یہ یومیہ پریس بریفنگ میں اس واقعے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی ۔ ترجمان کے مطابق 25 اگست کو فلپائن کے محکمہ ماہی گیری و سمندری وسائل کے ایک بحری جہاز نے چین کی سخت مخالفت اور بار بار اتنباہ نظر انداز کرتے ہوئے چین کے نان شا چھون ڈا خطے کے شیان بین جیا کے ملحقہ پانیوں میں دراندازی کی اور جان بوجھ کر ڈیوٹی پر موجود چائنا کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز کوٹکرماری۔ لین نے کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ نے ملکی اور بین الاقوامی قانون کے تحت ضروری کارروائی کی ۔ جائے وقوعہ پر اس کی تمام تر کارروائی پیشہ ورانہ، منظم اور قانونی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے فلپائن نے بار بار کوسٹ گارڈ اور سرکاری بحری جہازوں کو شیان بین جیا کے ملحقہ پانیوں میں دراندازی کے لیے بھیجا ہے جس کا مقصد شیان بین جیا لگون میں طویل عرصے سے لنگرانداز اسکے بحری جہاز کو رسد مہیا کرنا ہے کیونکہ فلپائن اس علاقے میں طویل مدتی موجودگی چاہتا ہے۔ ترجمان لین نے کہا کہ فلپائن کا یہ اقدام چین کی خودمختاری اور بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام خطرے سے دوچار ہے۔ چین اپنی علاقائی خودمختاری ،بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے قانون کے تحت ٹھوس اقدامات جاری اور ڈی او سی کا تقدس برقرار رکھے گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر