وفاقی حکومت ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن رکوانے میں کامیاب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن رکوانے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظورکرلیا گیا ہے جو صدر مملکت کی منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں دوبارہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کئے جانے کے باعث بلدیاتی انتخابات رک گئے ہیں۔
نئے ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی ہر یونین کونسل کے 9 جنرل وارڈز ہوں گے، براہ راست انتخاب میں ووٹرز صرف 9جنرل وارڈز کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ترمیم کے مطابق نو وارڈز ممبران خاتون، نوجوان، اقلیت اور مزدوریا کسان منتخب کئے جائیں گے۔آخری مرحلے میں یونین کونسل کے 13ممبران چیئرمین وائس چئیرمین کا انتخاب کریں گے۔

اس پیش رفت پر تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی نشان جو بھی ہمیں ملے گا لوگ خان صاحب کے نظریے کے ساتھ ہیں، خان صاحب اب کسی نشان کے محتاج نہیں ہیں۔

وفاقی حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انتخابی عمل جاری ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جب ایک پراسیس شروع ہوجائے تو قانون نہیں بدلا جاسکتا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت اس سے قبل نومبر 2022 میں بھی بلدیاتی الیکشن موخر کروانے میں کامیاب رہی تھی۔ جبکہ اب ایک مرتبہ پھر بلدیاتی ایکٹ میں ایک ایسے وقت میں ترمیم کی گئی ہے، جب الیکشن کمیشن پہلے ہی الیکشن ڈے کی تاریخ کا اعلان کر چکا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 28 اگست تک اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں، 9 اکتوبر بروز بدھ کو وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی۔ اس سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 اگست تھی اور پولنگ 29 سمتبر کو ہونا تھی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر