روس کا کیف کے گرڈ سٹیشن پر بڑا فضائی حملہ، 4 افراد ہلاک

کیف(نیشنل ٹائمز)روس کی فضائیہ نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مرکزی گرڈ اسٹیشن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ فضائی حملے میں سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغے، دارالحکومت کے ہزاروں شہریوں نے میٹرو سٹیشنوں میں پناہ لے کر اپنی جان بچائی۔

یوکرین پر ماسکو کے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہونے والے اس سب سے بڑے حملے کے بعد بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہوا، اور کیف کا بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ اس حملے کے جواب میں صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ دو سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کی وجہ سے تباہ ہونے والے ان کے ملک میں ڈرون ز اور میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کریں۔

یوکرینی صدر نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو ایرانی میزائلوں کو مار گرانے میں مدد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی ہر جگہ ایک ہی قدر ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر