خیبرپختونخوا حکومت کا بلوچستان میں شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان

پشاور (نیشنل ٹائمز) صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے بلوچستان میں شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شہداء کے لواحقین کیلئے دس دس لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس کی جس کی منظوری دے دی ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے اور واقعات میں شہید ہونے والے لواحقین سے ہمدردی بھی رکھتے ہیں، شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہو چکا ہے، ان کے لیے بھی خیبرپختونخوا حکومت شہداء پیکج کا اعلان کرتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے مقتولین کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے مقتولین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، یہ واقعات انتہائی افسوسناک اور ظالمانہ اقدام ہیں، قتل کے ان اندوہناک واقعات میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کے مسلسل واقعات میں 43 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے، بلوچستان کے متعدد اضلاع میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے یہ واقعات اتوار اور پیر کی درمیانی شب رپورٹ ہوئے، جن میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہوگئے، اس دوران صوبہ بلوچستان کے علاقہ موسیٰ خیل میں گاڑیوں سے اتار کر شناخت کے بعد 23 افراد کو قتل کیا گیا۔
ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی نے بتایا کہ تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا، مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگادی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور لیویز اہلکارون نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر