یوکرین کا بیلاروس سے سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ

کیف (نیشنل ٹائمز) یوکرین نے بیلاروس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی مشترکہ سرحد پر تعینات بیلاروس کی افواج کو واپس بلا لے،یوکرین کی وزارت خارجہ نے بیلاروس کو خبردار کیا ہے کہ وہ ماسکو کے دبا ئومیں رہتے ہوئے المناک غلطیاں نہ کرے، یوکرین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بیلاروس کی مسلح افواج پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غیر دوستانہ کارروائیاں بند کریں اور سرحد سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کی اسپیشل فورسز اور سابق ویگنر کرائے کے جنگجو سرحد پر موجود فوجیوں میں شامل تھے۔ان کے سازوسامان میں ٹینک، توپ خانے، فضائی دفاعی نظام اور انجینئرنگ کا سامان شامل تھا، جو یوکرین کی شمالی سرحد کے قریب گومل خطے میں واقع ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے بیلاروس کے عوام کے خلاف کبھی کوئی غیر دوستانہ قدم نہیں اٹھایا اور نہ ہی کرے گا۔واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے 18اگست کو کہا تھا کہ یوکرین نے بیلاروس کی سرحد پر ایک لاکھ 20ہزار سے زائد فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر