اسرائیل، حزب اللہ کشیدگی، بیروت ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ

بیروت(نیشنل ٹائمز) حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر بیروت ہوائی اڈے پر پروازیں منسوخ کر دی گئیں ،لبنان کے واحد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر درجنوں مسافر گزشتہ روز بے چینی سے اپنی فلائٹس کا انتظار کرتے رہے مگر بیشتر پروازیں منسوخ کر دی گئیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کی جانب سے سرحد پار جھڑپوں میں اضافے کے بعد بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈہ کام کر رہا تھا لیکن بڑی ایئرلائنز کی جانب سے پروازیں معطل کرنے کے اعلان کے بعد بہت سے مسافر پھنس گئے ہیں،اردن کے راستے امریکہ جانے والے ایک مسافر الہام شکیر نے بتایا کہ ہم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے اپنی پرواز کے لیے آئے لیکن انہوں نے ہمیں بتایا کہ پرواز منسوخ کر دی گئی ہے،اسرائیل نے گزشتہ روز لبنان میں فضائی حملے کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے بڑے پیمانے پر حزب اللہ کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔جبکہ لبنانی گروپ نے گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں ایک اعلی کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے سرحد پار حملوں کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر