معروف پرینک سٹارخان علی ’ویلے لوگ‘گرفتار

گوجرانوالہ (نیشنل ٹائمز )پرینک ویڈیوز کے نام پر سڑکوں اور پارکس میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور مبینہ طور پر حراساں کرنے والے الزام میں ’ خان علی ‘ کو گرفتار کر لیا گیاہے جس کے بعد ان کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق خان علی کا فیس بک پر ” ویلے لوگ “ نامی پیج بھی ہے جہاں پر پرینک ویڈیوز بنا کر شیئر کرتے تھے جبکہ انہوں نے یوٹیوب پر بھی چینل بنا رکھا ہے جس پر سبسکرائبرز حاصل کرنے کیلئے انہوں نے سڑکوں اور پارکس میں لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کی ۔ ان کی ویڈیوز لمبے عرصہ تک یونہی شیئر ہوتی رہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے کوئی ایکشن نہ لیا گیا لیکن ٹویٹر پر صحافی کی جانب سے اس کے خلاف آوازبلند کی گئی تو تنقید کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے ان کی گرفتار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خبر عوام کو سنائی ۔خان علی کا پولیس کی حرات میں ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ” میرا یوٹیوب پر چینل ہے اور میرا نام خان علی ہے ، پچھلے دنوں میں نے لڑکیوں پر ویڈیو بنائی تھی جس پر کافی تذلیل ہوئی ، میں اس پر معافی مانگتاہوں ، میں نے وہ ویڈیو یوٹیوب پر سبسکرائبر حاصل کرنے کیلئے بنائی جس پر مجھے گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لیا ہے، میں اس پر معافی مانگتاہوں اور کبھی دوبارہ ایسی ویڈیوز نہیں بناؤں گا ۔“



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر