تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے تحریک انصاف کی جانب سے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست مسترد کی جائے الیکشن کمیشن کو آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹ منظور کرنے کا حکم دیا جائے الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عمل کا حکم دیا جائے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے 12جولائی کے فیصلے پر وضاحت کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے الیکشن کمیشن کا کہنا درست نہیں اسے فیصلے پر عمل درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے الیکشن کمیشن کی درخواست عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر کی کوشش ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے متفرق درخواست نیک نیتی سے دائر نہیں کی الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے تحریک انصاف کا آئین و قانون کے مطابق بنیادی ڈھانچہ موجود ہے تحریک انصاف نے 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرایا انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں. درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب بالترتیب چیئرمین اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ارکان کی پارٹی وابستگی کو چیئرمین اور سیکرٹری نے دستخط سے منظوری دی الیکشن کمیشن پابند ہے کہ پارٹی وابستگی کے سرٹیفیکیٹس پر کارروائی مکمل کرے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر