حکومت کا مُردہ افراد کے نام پر یا ایکسپائرڈ، منسوخ شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سِمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومتِ پاکستان نے ایسی تمام سِمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے مُردہ افراد کے نام پر یا ایکسپائرڈ، منسوخ شناختی کارڈ پر کام کر رہی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی ڈیٹا بیس سے حاصل شدہ مواد کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔اگر کسی شخص نے سیل فون سِم حاصل کی ہو اور اب اُس کا انتقال ہوگیا ہو تو اُس سِم کو 15 اکتوبر سے بلاک کردیا جائے گا۔ ٹیلی فون سِمز بلاک کرنے کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں وہ تمام سِز بلاک کردی جائیں گی جو ایسے شںاختی کارڈ پر لی گئی ہوں جو جعلی ہیں یا منسوخ ہیں۔ دوسرے مرحلے میں وہ تمام سِمز بلاک کی جائیں گی جن سے جُڑے ہوئے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔تیسرے مرحلے میں وہ تمام سیل فون سِمز بند کردی جائیں گی جن کی رجسٹریشن کرانے والے اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔

پی ٹی اے نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ کسی سِم کو اپنے نام پر منتقل کرانا چاہتے ہیں تو متعلقہ دستاویزات ساتھ کسی بھی فرنچائز یا سروس سینٹر پر متعلقہ پروسیسنگ کروائیں تاکہ سِمز کو بلاک کیے جانے سے بچایا جاسکے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر