عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے مزید 7 ملازمین کا تبادلہ

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے مزید 7 ملازمین کا تبادلہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 7 وارڈرز سمیت مجموعی طور پر مختلف جیلوں کے 10 وارڈرز کو تبدیل کیا گیا ہے، جن افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں ان میں ابرار قیصر، محمد جمیل، سجاد صدیق، یاسر ریاض، محمد ظہیر بھی شامل ہیں، وارڈرز کو منڈی بہاءالدین، چکوال، گجرات اور اٹک جیل تعینات کیا گیا ہے، ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جیل انتظامیہ کو آج ہی تمام وارڈرز کو ریلیو کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد اور سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ سہولت کاری روکنے کیلئے جیل افسران و اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا گیا، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے افسران کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی مبینہ سہولت کاری روکنے کے لیے حکام کی جانب سے عمران خان کے سیل کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فیصلے کے تحت سکیورٹی اداروں کے اہلکار سیل کے اطراف تعینات رہیں گے اور سیل کے اطراف جیل کے عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا، اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران جیل کے عملے کو صحافیوں، وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جیل کے اندر رہائش پزیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے لیے اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کے الزام میں سکیورٹی اداروں نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا جیل میں مکمل نیٹ ورک توڑتے ہوئے جیل کے مزید افسران سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی، ان افسران میں اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر شامل ہیں، دونوں افسران سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریب رہائش پذیر تھے، اڈیالہ جیل سے ہٹائے گئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر مزید 6 ملازمین سے بھی تفتیش کی جائے گی، جن میں محمد اکرم کے 2 اردلی، 3 وارڈر اور ہیڈ وارڈر شامل ہیں، یہ تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر