9 مئی کو عوام کیوں سیکیورٹی تنصیبات تک پہنچے انہیں روکا کیوں نہیں گیا؟ روکنے والے کہاں تھے؟

لاہور (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بھی 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ 9 مئی کو عوام کیوں سیکیورٹی تنصیبات تک پہنچے انہیں روکا کیوں نہیں گیا؟ روکنے والے کہاں تھے؟۔ جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو دوماہ کے لیے خیرات نہیں چاہیے، بجلی کی اصل لاگت کا تعین کرکے پورے ملک میں یکساں ٹیرف لاگو کیا جائے، دو تین دفعہ وزیراعظم رہنے کے باوجود نوازشریف نے پھر علاقائی سیاست کی، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ہمارے خلاف جعلی پروپیگنڈہ کیا گیا، حکومت کو عوام کو بجلی اور ٹیکسز پر ریلیف دینا پڑے گا، حکمران اپنی عیاشیاں بند کریں، 28اگست کو ملک گیر شٹر ڈان کریں گے، یکم ستمبر کو تمام صوبوں میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہوگا۔

فارم 47 اور 9مئی پر موقف واضح اور دوٹوک ہے، پی ٹی آئی نے فارم 47 سے متعلق سٹینڈ پر کمپرومائز کیا، ایک لیگل ڈاکومنٹ کے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات کی بجائے نئے الیکشن کا مطالبہ کیا گیا۔ پی پی، ن لیگ ایک دوسرے کے خلاف ٹویٹس کے ذریعے نوراکشتی میں ملوث ہیں، عوام سب جانتے ہیں، انہوں نے مل کر ملک کا بیڑہ غرق کیا، یہ رجیم چینج میں ملوث تھے، یہ آج بھی ایک ہیں۔
جماعت اسلامی کسی سے سیاسی و انتخابی اتحاد نہیں کرے گی، مشترکات پر رابطوں اور بات چیت کا عمل جاری رہے گا۔ امیر جماعت نے کہا کہ ملک گیر ہڑتال کے لیے تاجر تنظیموں نے بھی کال دی ہے، واضح کردوں ہمارے درمیان کوئی تقسیم نہیں، تاجر متحد ہیں، جماعت اسلامی تاجر تنظیموں سے رابطہ میں ہے، تاجروں سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے درمیان اتحاد برقرار رکھیں اور تقسیم کی حکومتی سازشوں سے باخبر رہیں، انہیں کامیاب نہ ہونے دیں۔
امیرجماعت کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کے تمام کرداروں کو سامنے لایا جائے،اس کیلئے عدالتی کمیشن بنے، تمام حقائق سے قوم آگاہ ہو، عوام کیوں سیکیورٹی تنصیبات تک پہنچے انہیں روکا کیوں نہیں گیا، روکنے والے کہاں تھے، سب حقائق عوام کے علم میں ہونے چاہیں۔ انہوں نے حکمران سے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیررازم کے نام پر پوری نوجوان نسل کو کارنر سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے، اس کے نتائج ریاست کے لیے فائدہ مند نہیں ہوں گے، نوجوانوں کو بولنے اور مثبت تنقید کی اجازت ہونی چاہیے، ہر سیاسی ورکر اپنا موقف دے سکتا ہے، طاقت اور ڈنڈے کے زور پر سب کو دبانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، دین کے نام پر انتشار پھیلانے اور ملکی سلامتی کے خلاف پروپیگنڈہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جماعت اسلامی ان تمام امور پر مشاورت کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے انٹرنیٹ بند کرکے نوجوانوں کا روزگار نہ چھینا جائے، یہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا دور ہے، نوجوانوں کا روزگار نہ چھینا جائے، حکومت لوگوں کی پرائیویسی اور ہر چیز کو فلٹر کرنے کی کوششیں نہ کرے تو بہتر ہوگا۔ سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوجی معاملات پر ان کے ادارہ جاتی احتساب کی حمایت کرتے ہیں، یہ حق آئین نے فوج کو دیا ہے، البتہ اگر کوئی سیاسی معاملہ ہے تو عوام کو آگاہ کیا جائے، یہ خفیہ نہیں ہونا چاہیے، اسی طرح اگر کرپشن کے معاملات ہیں تو بھی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور اس دائرہ کار کو بارڈر سمگلنگ اور دیگر خردبرد کے حوالے سے وسیع ہونا چاہیے، کرپشن میں ملوث تمام کرداروں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔
انہوں نے تمام پارٹیز کے سیاسی ورکرز سے اپیل کی کہ وہ مہنگی بجلی، گیس کے خلاف اور عوام کے حقوق کے کیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر